• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 9منشیات فروشوں سمیت60 ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 منشیات فروش، 3ناجائز اسلحہ رکھنےوالے ، 11غیر قانونی پٹرول،8غیر قانونی گیس ری فلنگ کے ملزمان، 10 اشتہاریوں ، 10 عدالتی مفروروں اور 4 رہائی یافتہ عادی مجرمان سمیت 60 ملزمان کوگرفتارکرکے 223 لٹر شراب، 2220 گرام چرس، 2 پسٹل 30 بور، 1 رائفل،11گولیاں اور سامان آتش بازی بر آمد کر لیا، ملتان پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں ملزم محمد رمضان ، ہیبت خان ، محمد کامران، محمد رضوان، محمد منور ، اللہ رکھا ، محمد خرم ، فہیم ، عارف جبکہ 3 ناجائز اسلحہ کے ملزم قیصر ،جاوید اور سکندر کو بھی گرفتار کر لیا، محمد کلیم، وقاص، عبداللہ، شکیل، فہد حسین، مزمل، محمد اجمل، محمود اور سخاوت کو غیر قانونی گیس ریفلگن کرنے پر گرفتار کر لیا گیا، ملزم محمد اجمل ، عامر حسین، محمد اعجاز، محمد عثمان، محمد حامد محمد عظیم، محمد آصف، اللہ بخش، فلگ، شیر، جاوید علی، تصور عباس، مظہر اقبال، شاہد کو غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا، پولیس نےملزم جاوید کو میرج ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم سجاد، زیبر خان اور عثمان کو تیز رفتار ی سے گاڑی چلانے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے، پولیس نے ملزم احمد علی سے سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ، پولیس نے 10 اشتہاریوں، 10 عدالتی مفروران اور 4 رہائی یافتہ عادی مجرمان کو بھی گرفتار کر لیا۔
ملتان سے مزید