• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NED یونیورسٹی انجینئرنگ کا بہترین قومی ادارہ ہے، اسماعیل راہو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی انجینئرنگ کا بہترین قومی ادارہ ہے ، جامعہ این ای ڈی کے سو برس مکمل ہوئے، دعا ہے یہ جامعہ سیکڑوں برس مکمل کرے۔ وائس چانسلر این ای ڈی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کہا کہ تعلیم میں کوالٹی اشورنس ملکی ترقی کی ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار دونوں نے جامعہ این ای ڈی کے شعبہ کوالٹی انہاسمنٹ سیل (کیوای سی) کے تحت دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’انٹر نیشنل کانفرنس آن فیوچر ٹرینڈز آف کوالٹی اشورنس اِن ہائر ایجوکیشن 2022ء ‘‘ میں کیا۔ کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر جامعات و بورڈز کا مزید کہنا تھا کہ کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی بدولت علمی و تحقیقی معیار کی بہتری کا عمل جاری رہے یہی ہماری بنیادی کوشش ہے،سندھ میں یونیورسٹی ایکٹ کی منظوری کے بعد 25؍ سے زائد جامعات علم دوستی کا ثبوت ہیں۔ڈائریکٹر کیو ای سی این ای ڈی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ کا کہنا تھا کہ کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی یہ کانفرنس سندھ ایچ ای سی کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی بار ہورہی ہے۔ اس موقع پرپرو وائس چانسلر ضیا الدین یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندا حسین، کی نوٹ اسپیکر ڈاکٹر ڈونلڈ اسٹوب سمیت 4بین الاقوامی کی نوٹ اسپیکرز نے کانفرنس سے خطاب کیا۔

ملک بھر سے سے مزید