• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز عوام کو ریلیف دینے کیلئے متحرک، آٹا، چینی سستا کرنیکا فیصلہ

لاہور ،سیالکوٹ(نمائندگان جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عوام کو ریلیف دینے کیلئے متحرک ہو گئے، آٹا، چینی سستا کرنیکا فیصلہ اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کیلئے جامع روڈمیپ طلب کرلیا ،انہوں نے کہا ہے کہ قیمتیں عوام کی پہنچ کے مطابق کی جائیں ، ریلیف پیکیج فائنل کیا جائے،وزیراعلیٰ ، قیدیوں کی فلاح کیلئے روڈمیپ طلب،جیلوں کیلئے شٹل سروس شروع کی جائے، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس منعقد ہوا ، چیف منسٹر ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دینے کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا میرے بھائی بہن مشکل میں ہیں فوری ریلیف ان کا حق ہے ،خصوصی ریلیف پیکیج سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی ہو گی ، قیمتوں میں اتنی کمی کی جائے کہ جس سے عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل سکے۔ عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔15 روز گزر چکے، ریلیف پیکیج کو جلد حتمی شکل دی جائے اور خصوصی ریلیف پیکیج کی مانیٹرنگ کیلئے علیحدہ سیل قائم کیا جائے۔ ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےوزیراعلیٰ نے جیلوں میں قیدیوں اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے جامع روڈمیپ طلب کر لیا اورہدایت کی ہے کہ جیل ملازمین کی ویلفیئر کیلئے بھی جامع پلان تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود 22 ماہ جیل میں رہا ہوں، جانتا ہوں کہ قیدی کس طرح دن رات گزارتے ہیں ، قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے اور جیل ملازمین کا بھی کوئی پرسان حال نہیں۔ اصلاحات لانا وقت کا تقاضا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جیل ہسپتالوں میں ضروری مشینری فی الفور مہیا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جیل ہسپتالوں کے مریضوں کو بڑے ہسپتال منتقل کرنے کیلئے جیل کے اندر ایمبولینس موجود ہونی چاہیئے۔ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقاتیوں کی سہولت کیلئے گیٹ سے جیل تک شٹل سروس شروع کی جائے اور ایسی جیلیں جہاں گیٹ سے جیل تک ملاقات کیلئے فاصلہ زیادہ ہے، وہاں پر بھی شٹل سروس کا آغاز کیا جائے اور بخشی خانوں کی حالت زار میں فوری بہتری لائی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید