• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچیوں کو معروضی سوالات کا پیپر نہ دینے پر چیئرمین راولپنڈی بورڈ کو درخواست

راولپنڈی (ناصر چشتی/خصوصی نمائندہ) راولپنڈی بورڈ میٹرک امتحانات میں طالبات کو معروضی سوالات کا پرچہ نہ دینے پر والدین نے چیئرمین بورڈ کو درخواست دیدی۔ سیدہ غازیہ اور دیگر طالبات 8بجکر 20منٹ پر سیٹلائٹ ٹائون اے بلاک کے ایک سکول پہنچیں تو انہیں امتحانی ہال میں جانے سے روک دیا گیا جبکہ پرچے کا وقت ساڑھے 8بجے تھا۔ بعدازاں منت سماجت پر داخلے کی اجازت دی گئی۔ معروضی طرز کا پرچہ انکے سامنے تقسیم کیا گیا مگر سپرنٹنڈنٹ نے انہیں پیپر نہیں دیا۔ کنٹرولر کنڈکٹ نے جنگ کو بتایا کہ اگر سپرنٹنڈنٹ ذمہ دار ہوئیں تو ان کیخلاف کارروائی ہو گی۔ ادہر والدین کا موقف ہے بچیوں کا سال ضائع ہو گا لہٰذا انکا پیپر دوبارہ لیاجائے۔
اسلام آباد سے مزید