• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی اور کی غلطیوں کی قیمت حکومت کو چکانا پڑے گی، شاہد خاقان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے نیب کو ختم کرے، نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ توقع سے زیادہ حالات خراب ہیں۔ہم نے مشاورت کی کہ کیسے حالات بہتر کئے جاسکتے ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔عوام کو ریلیف دینے کی بڑی قیمت حکومت کو ادا کرنا پڑرہی ہے۔کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ معاملات چلتے رہیں اور عوام پر کم سے کم بوجھ آئے۔آج سیاست پس منظر میں ہے اور معیشت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ سیاست میں غیر آئینی مداخلت کے خاتمے سے ہی مسائل کا حل شروع ہوگا۔ معیشت کی بحالی مشکل سفر ہے۔ خرابیاں اتنی بڑی ہیں شہباز شریف صاحب محنت سے کام کررہے ہیں۔ آج سب کو پاکستان کو اولین ترجیح دینی پڑیگی۔ سیاسی اور دیگر مفادات کو پس پشت ڈالنا پڑیگا۔سب کو ملکر مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید