• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندر ٹرائلز میں گرمی کے باوجود نوجوانوں کی بھرپور شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز پلیئرز ڈیولپمنٹ ٹرائلز میں سخت گرمی کے باوجود بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی کھلاڑیوں کا جوش وخروش دیکھ کر منتظمین نے ٹرائلز میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے کہا کہ توقعات سے بڑھ کر نوجوان ٹرائلز دینے پہنچے ۔ کسیکو مایوس نہیں کرنا چاہتے ،جن کے ٹرائلز نہیں ہو سکے ان کےبدھ ہوں گے، منتخب ہونے والوں کو اسکالرشپ دیں گے ۔ منگل کو ٹرائلز دیکھنے کے لئے سابق انگلش فاسٹ بولر اور یارک شائر کائونٹی کے ایم ڈی ڈیرن گف بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرا لاہورمیں قیام اچھا رہا اچھی میزبانی کی گئی ۔ ہماری لاہور قلندرز کے ساتھ شراکت ہے جو کہ کامیاب ہو گی ۔ انگلش ٹیم کے ساتھ میں 2000 میں پاکستان آیا تھا۔کراچی میں ہم نے اندھیرے میںٹیسٹ میچ جیت لیا تھا۔ میں نے پی ڈی پی سے بھی اچھا آئیڈیا لیا ہے۔ہم اگست میں اسی طرز سے ٹرائلز کریں گے۔