کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ میں شر کت کیلئے قومی ہاکی ٹیم جمعرات کو جکارتا روانہ ہوگی۔ کپتان عمر بھٹہ نے ٹیم کے انتخاب پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم جونیئر اور سنیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،بھارت اور جاپان سخت حریف ثابت ہوں گے جن کے خلاف جیت بہت ضروری ہے، ورلڈ کپ کے کوالیفائی رائونڈ کی وجہ سے ہمیں ایشیا کپ میں وکٹری اسٹینڈ کو ٹارگٹ بنانا ہوگا۔ ٹیم میں کچھ خامیاں ہیں جن کو دور کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ ادھر ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین گول کیپنگ شعبے سے خوش نہیں۔ ان کا کہنا ہے یورپ کے دورے میں ہمارے خلاف زیادہ گول ہوئے ہیں ، تاہم یہ بات خوش آئند ہے کہ ہمارے فارورڈز نے گول بنائے، انہوں نے مواقع ضائع کئے ہیں جو نہیں کرنا چاہئے تھا، دفاعی کھلاڑیوں کی کار کردگی بھی کچھ خراب رہی ۔ دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ہی پریکٹس سیشنز کیے ہیں،ٹیم کو بہتر پوزیشن پر آنے کے لئے کچھ وقت لگے گا، ایک سال میں ٹیم جیت کی ٹریک پر آجائے گی۔ گول کیپنگ کو چ عمران بٹ نے ہمارے گول کیپر زنوجوان ہیں، ان میں انرجی ہے،جلد اپنا مقام بنائیں گے لیکن ضروری ہے کہ انہیں وقت دیا جائے ۔ٹیم کے دفاع کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جارہی ہے۔