کوہاٹ(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ لوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘عدالت عظمیٰ پاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچایا ‘جو لوگ ووٹ بیچتے ہیں اپنے لوگوں، آئین اور جمہوریت سے غداری کرتے ہیں، شکر ہے سپریم کورٹ نے آج ان کے ووٹ کو رد کردیا‘.
سپریم کورٹ سے ایک اور درخواست کروںگا شریف خاندان کے کرپشن کیسز آپ سنیں‘ہمیں کسی اورپر اعتماد نہیں‘شہباز شریف فوجی اور امریکی بوٹ اچھی طرح سے پالش کرتا ہے ‘ شہباز شریف عہدہ سنبھالنے کے بعد پریشان ہے اور پھنس گیا ہے ، آگے سمندر اور پیچھے ٹائیگرز ہیں ۔
منگل کو کوہاٹ میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں، امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ہے‘جدھر سے ان کی حکومت بنی ان کا حکم ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیا جائے‘.
ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم بننے کا بڑا شوق تھا، اس نے بڑی دیر سے اچکن سلوائی ہوئی تھی، آج ن لیگ کے مقابلے میں واقعی زرداری بھاری ہے‘روپیہ گر گیا‘ گالیاں شہباز شریف اورن لیگ کو پڑ رہی ہیںاور زرداری مزے کر رہا ہے۔
عمران خان کا کہناتھاکہ شہباز شریف‘ زرداری اور فضل الرحمان تینوں نے زورلگا کر ہماری حکومت گرائی‘زرداری وفاقی حکومت میں بیٹھا ہے اور سندھ پر بھی قبضہ ہے۔
امپورٹڈحکومت پر اس وقت خوف طاری ہے‘جو چہرے ہم پر مسلط کیے گئے اورجنھوں نے مسلط کیے ان کوپیغام ہے یہ آزاد ملک ہے، یہ امریکا سے کہیں گے ڈالر دو ورنہ عمران خان پھر واپس آ جائے گامگر میں امریکیوں کو جانتا ہوں یہ ڈالر ایسے نہیں دیں گے‘ مزید غلامی کرائیں گے‘.
ان کا کہنا تھاکہ اللہ نے ہمیں یہ اجازت ہی نہیں دی کہ آپ نیوٹرل ہوجاؤ، بیچ کا کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جو حکومت ہے یہ ہمیں کہتے رہے آپ نا اہل ہیں، ہم تجربہ کار ہیں، کدھر گیا وہ تجربہ؟ ملک کی معیشت تباہ کردی گئی ہے‘ سب نے کہا شہباز شریف تجربہ کار ہے صبح سات بجے اٹھ جاتا ہے، شہباز شریف کدھر گیا وہ تجربہ؟ یہ اللہ کا کرم ہے کہ یہ اب چھپتے پھر رہے ہیں۔