• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلیاں توڑنا مسئلے کا حل نہیں، معیشت کو استحکام دینا ہوگا، شاہد خاقان

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے تاہم اسمبلیاں توڑنا مسئلے کا حل نہیں، معیشت کو استحکام دینا ہو گا۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کا حال دیکھنا ہے تو عدالتوں میں آ کر دیکھیں ، لوگوں کی تذلیل کیلئے جھوٹے کیسز بنائےگئے.

ملک میں احتساب کا نیا ادارہ بنانا ہوگا ، اتحادی حکومت کے درمیان اس حوالے سے مشاورت جاری ہے، ہمارے کیسز بے شک چلتے رہے، عمران خان بھی اپنے کیسز کا سامنا کریں اور چیئرمین نیب بھی عدالتوں کے سامنے پیش ہوں۔

اہم خبریں سے مزید