• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی آج کی مصروفیات کا آغاز امریکی ہم منصب سے ملاقات سے ہوگا

اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج اقوام متحدہ میں نہ صرف فوڈ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کریں گے بلکہ آج کی مصروفیات کا آغاز صبح 10بجے امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات سے ہوگا۔ یہ بلنکن-بھٹو ملاقات پاک-امریکا تعلقات کی موجودہ سمت اور حالات کیلئے اہم اثرات ڈالے گی۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کاقوی امکان ہے۔ امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو بھی دیں گے، انٹرویو مشہور امریکی خاتون صحافی کرسچن امان پور کریں گی اس دوران بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی ملاقات ہوگی مقامی وقت کے مطابق سہ پہر کو فوڈ سیکورٹی کانفرنس کا آغاز ہوگا امریکی وزیرخارجہ کی آمد کے باعث اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کی عمارت کے اندر بھی سیکورٹی کے اضافی انتظامات کئے گئے ہیں جس کے باعث فوڈ کانفرنس میں شریک ممالک کے سفارتکاروں اور اقوام متحدہ کے پاس رکھنے والے صحافیوں کی رسائل بھی محدود کردی گئی ہے۔ اسی مصروفیات سے بھرپور دن میں بلاول بھٹو فوڈ سیکورٹی کانفرنس میں شریک دیگر ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ بلاول بھٹو اپنے اس دورئہ اقوام متحدہ کے دوران اتنے فوکس کا مظاہرہ کررہے ہیں کہ مقامی پی پی کی جانب سے ایئرپورٹ پر مدعو کئے جانے والے صحافیوں نے جب بلاول بھٹو سے سوالات کئے تو انہوں نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے آیا ہوں۔

اہم خبریں سے مزید