اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ31مئی تک نگراں وزیراعظم آجائے گاجو ماہر معیشت ہوگا ‘ کوئی اور نہیں آسکتا ‘یہ بات طے ہوچکی ہے‘پنجاب میں چالیسواں ہوگیا ‘کھیل ختم ‘ان کی سیاست جڑ سے اکھڑ چکی ‘جیل ہی ان کا مقدر ہے ‘صدر وزیراعظم کواعتماد کے ووٹ کا بھی کہہ سکتے ہیں ۔ ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ میں ایسے ہی نہیں کہہ رہاتھاکہ یہ لوگ ملک نہیں چلاسکتے‘ڈالر 200 پر پہنچ گیا ‘معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے ،آئی ایم ایف سمیت یہ کسی سے بات نہیں کررہے‘ بی اے پی والوں نے بھی اشارہ دیاوہ دوسری طرف بیٹھ سکتے ہیں۔