کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون، شہر میں جاری دہشت گردی کی لہر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےمراد علی شاہ کو فون کر کے بولٹن مارکیٹ دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کے دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس ملک کے عوام متحد اور اس طرح کی حرکتوں کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔