راولپنڈی(این این آئی) کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نےآئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل محمد یوسف مجوکہ کے ہمراہ منگل کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ کا دورہ کیا، ایف سی بلوچستان نے سول انتظامیہ کی مدد سے جاری امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جبکہ کور کمانڈر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کوئٹہ نے مقامی افراد سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر نے پاک فوج کی جانب سے متاثرین کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے‘متاثرین کو پانی، طبی سہولیات، ادویات اور علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم دہرایا۔