• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KPحکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے علیحدگی کا اعلان

کراچی(ٹی وی رپورٹ)خیبرپختونخوا کابینہ نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے نکلنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ کابینہ اجلاس میں انصاف فوڈ کارڈ کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے اور فوڈ کارڈ کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ انصاف فوڈ کارڈ کے ذریعے غریب گھرانوں کو آٹا اور دیگر اشیائے خورد و نوش مفت ملیں گی اور مجموعی طور پر 10 لاکھ گھرانے انصاف فوڈ کارڈ سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستحق گھرانوں کو ماہانہ2100 روپے دیئے جائیں گے اور احساس پروگرام کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مستحق خاندانوں کو انصاف فوڈ کارڈ دیا جائے گا۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 1.2میٹرک ٹن گندم کی بجائے 1.4میٹرک ٹن گندم کی خریداری پنجاب اور پاسکو سے کی جائے گی، پنجاب سے دو مختلف مراحل میں گندم کی خریداری کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید