• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگل میں آگ لگاکرویڈیوشوٹ کرنے والی ٹک ٹاکرکے خلاف مقدمہ اندراج کیلئےدرخواست

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مارگلہ ہلزنیشنل پارک کے جنگل میں آگ لگاکرویڈیوشوٹ کرنے والی ٹک ٹاکرکے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے ایس ایچ اوتھانہ کوہسارکو درخواست دے دی گئی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروٹیکشن شعبہ ماحولیات سی ڈی اے اعجازالحسن کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہاگیاہے کہ سوشل میڈیا(ٹک ٹاک )پرایک ویڈیوگردش کررہی ہے جس میں ایک ٹک ٹاکرجس کانام ڈولی بتایاجاتاہے ،جنگل میں آگ لگاکر ویڈیو شوٹ کروارہی ہے ،مبینہ طور پریہ مارگلہ ہلزنیشنل پارک کاعلاقہ ہے ،جہاں پچھلے کچھ دنوں سے آتش زدگی کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں ۔آپ سے گذارش ہے کہ تحقیقات کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اسلام آباد سے مزید