• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ بولر محمد حسنین جلد کرکٹ میں واپسی کیلئے پرامید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین جلد کرکٹ میں واپسی کیلئے پرامید ہیں۔ ٹوئٹر پر نئے بولنگ ایکشن کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ انشاء اللّٰہ میں کرکٹ میں جلد واپس آؤں گا۔ قومی ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز نے ان کابولنگ ایکشن ری ماڈل کیا اور اب تک جو مقامی لیب میں کرائے گئے ٹیسٹ کی حوصلہ افزاء رپورٹ آئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ کی رپورٹ ملنےپر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باضابطہ ٹیسٹ کرانے کی درخواست کریگا۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کے نئے ایکشن میں بازو کا خم پندرہ ڈگری کے درمیان ہے۔
اسپورٹس سے مزید