• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کے اغوا اورتاوان وصولی کاالزامپولیس ملازمین کیخلاف مقدمے کیدرخواست پرحکام سے جواب طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ بستی ملوک کی حدود میں سرکاری ملازمین بن کر شہری کو لاکھوں روپے تاوان کیلئے اغواء کرنیوالے پولیس ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے فیصل آباد کی خاتون کوثر بی بی نے عدالت سے رجوع کرلیا جس پرعدالت نے پولیس حکام سے 24 مئی کو جواب طلب کرلیا ہے، سمندری روڈ فیصل آباد کی رہائشی کوثر بی بی نے موقف اختیار کیا کہ 14مئی کو اپنے بیٹے الیاس علی کے سسرال بہو کو ملنے بستی ملوک آئی جبکہ اس کاشوہر محمد بلال ساڑھے11 بجے بیٹے کے سسرال گھر کی جانب بڑھا تو پولیس کے ڈالے میں 6 افرادنے انہیں روک لیا ، سفید کپڑوں میں ملبوس افراد نے خود کوسرکاری اہلکار ظاہر کر کے اس کے شوہر کو زبردستی سرکاری ڈالے میں لے گئے اور انہوں نے کہا کہ پولیس مقابلے میں قتل کر نے کی دھمکی دی اوررہائی کیلئے 10 لاکھ روپے طلب کئے تاہم 6 لاکھ روپے کا بندوبست کرکے محمد عیسیٰ نامی شخص کو بیچ میں ڈال کر رقم پولیس ملازمین کے حوالے کی،ملزمان نے اڈہ بلی والا نزد موٹروے پر یہ رقم صول کی۔
ملتان سے مزید