• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب کے42 ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کائونٹر قائم

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم کی ہدایات پر جنوبی پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر سطح کے42ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کائونٹر قائم کردئیے گئے ہیں، 8ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور 34تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کائونٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں کنسلٹنٹ سٹاف کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ضروری ادویات کی ہمہ وقت وافر دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، اس حوالے سے سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے جنوبی پنجاب کے تمام11 اضلاع کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹیو افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ رش والے مقامات پرموبائل ہیٹ سٹروک کائونٹرز قائم کئے جائیں۔
ملتان سے مزید