• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب جانیوالے ٹرک سے کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انٹیلی جنس کے عملے نے غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرکے ٹرک سمیت قبضے میں لے لیا ،ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان محمد اسماعیل کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلر غیر ملکی سامان کوئٹہ ژوب کے راستے پنجاب سمگل کرنا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے انٹیلی جنس آفیسر شبیر احمد اور دیگر اہلکاروں باز محمد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے گزشتہ شب کوئٹہ سے ژوب کے راستے پنجاب جانے والے ایک ٹرک کو ایئرپورٹ چورنگی کے قریب روک کر چیک کیا تو اس میں لوڈ بھاری مقدار میں خشک دودھ ، پلاسٹک بیگز، خمیرہ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا کسٹم انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق قبضے میں لئے جانے والے سامان کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔