اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو عقل کی بات دیر سے سمجھ آئی اسی لئے پارلیمنٹ سے نکالے گئے.
عمران خان کی عقل میں آئین کی بات آ جاتی تو آدھی رات کو عدالت کے دروازے نہ کھلتے، عمران خان کو عقل کی بات سمجھ آتی تو عوام دشمن شرائط پر آنکھیں بند کر کے معاہدوں پر دستخط نہ کرتے، عمران صاحب کو عقل ہوتی تو معیشت تباہ، روزگار ختم اور تاریخی مہنگائی سے عوام کی سانس بند نہ ہوتی۔
امپورٹڈ ترجمان اپنے ریجیکٹڈ لیڈر کی مجروح انا کی تسکین کیلئے روز نت نئے جھوٹ بولتے ہیں۔