• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیکل 63 تشریح ،سپریم کورٹ فیصلہ سے جمہوریت مضبوط ہوگی، سراج الحق

لاہور (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت کی مضبوطی کی جانب بڑا قدم ہے، کشمیر پر بھارت کے سامنے پسپائی اختیار کرنیوالے موجودہ حکمران عبرت کا نشان بنیں گے۔اعلیٰ عدلیہ قوم کی امیدوں کا مرکز بن گئی لوٹاکریسی کلچر کے خاتمے سے ہی قوم کا جمہوریت پر اعتماد بحال ہو گا سیاسی جماعتیں فیصلے پر عمل کریں ان خیالات کااظہار انھوں نے مظفرآباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاسراج الحق نے کہا کہ پاکستان 75برسوں سے سسک رہا ہے، دو فیصد اشرافیہ نے اسے کھوکھلا کردیاکشمیر کا سودا کیا گیا ماضی کے اور موجودہ حکمرانوں نے کشمیر پر بھارت کے سامنے مکمل پسپائی اختیار کی انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے آزادی کشمیر کی منزل دور ہو گئی، مگر پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی صبح آزادی تک ان کے ساتھ کھڑیہے موجودہ و سابقہ حکومت کے پاس مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے نجات دلانےکیلئے کوئی پالیسی نہیں حکمرانوں نے گلگت و بلتستان پر پاکستان کے تاریخی موقف سے پیچھے ہٹ کر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی پی ٹی آئی اور موجودہ اتحادی حکومت کی کشمیرپالیسی میں کوئی فرق نہیں انہوں نے مطالبہ کیا پاکستانی سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کیے جائیں۔

اہم خبریں سے مزید