لاہور (آن لائن) مسلم لیگ رہنما عطا تاڑ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد تحریک انصافوالے پنجاب حکومت ختم ہونے کی خوشیاں منارہے ہیں لیکن انہیںبتانا چاہتے ہیںکہ وقت سے پہلے خوشیاںنہ منائیںکچھ نہیں ہونے جارہا،حکومت 2023ء تک چلے گی، حمزہ شہباز ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے۔ جبکہ تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہماری اکثریت ہے ، حمزہ شہباز کو فارغ کرانے کیلئے سپریم کورٹ جارہے ہیں، سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے آزاد الیکشن کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنمائوں عطا اللہ تارڑ،اویس لغاری ،حسن مرتضیٰ اور جگنو محسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار نے صوبے کا بیڑہ غرق کیا، حمزہ شہباز صوبے کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، پنجاب میں آئینی بحران کو حل کرنا ہوگا، 25اراکین پنجاب اسمبلی کا معاملہ الیکشن کمیشن میں ہے اور اس کا فیصلہ محفوظ ہے۔