• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2005 کے بعد پہلا دورہ پاکستان، وائٹ بال سیریز کیلئے سری لنکا خواتین کرکٹ ٹیم کی کراچی آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے جمعرات کو کراچی پہنچ گئی۔ کورونا کے بعد پہلی بار پاکستان میں کوئی انٹر نیشنل سیریز بایو سیکور ببل کے بغیر ہورہی ہے۔کھلاڑیوں کو آزادانہ گھونے پھرنے کی اجازت ہے۔ قائد اعظم انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا، جہاں مہمان ٹیم کےکھلاڑیوں اورآفیشلز کےکوویڈ ٹیسٹ لئے جائیں گے، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں21مئی سےساؤتھ اینڈ کلب میں ٹریننگ کرینگی اور سری لنکا کی کپتان پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ دورے کے آغاز پر ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی تین میچز 24، 26اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کی خواتین کرکٹرز 21 مئی سے تین روزہ کیمپ کے دوران نیٹ سیشنز میں شرکت کریں گی۔ ٹی ٹوئنٹی کےبعد ون ڈے سیریز بھی کراچی میں ہوگی۔ واضح رہے کہ سال دوہزار پانچ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سری لنکن ویمنز ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے ۔

اسپورٹس سے مزید