• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیلنٹ میں اضافہ، ناتجربہ کاری فتح کی راہ میں حائل، منظور جونیئر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین منظور جونیئر نے کہا ہے کہ ملک میں ہاکی کے ٹیلنٹ میں چند سالوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے تاہم ناتجربے کاری اور کوچنگ کے اچھے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑی کامیابی حاصل نہیں کر پارہے ہیں، ایک سال میں ٹیم مضبوط پوزیشن میں آجائے گی، ایشیا کپ میں بہترین پرفارمنس کی توقع ہے، موجودہٹیم بھارت اور جاپان سمیت کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارت اور جاپان کے خلاف ایک میچ جیت کر ورلڈکپ کیلیے کوالیفائی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ سے پہلے کھلاڑیوں کو دورہ یورپ میں ملنے والے تجربے کا فائدہ ہوگا۔ منظور جونئیر نے فیڈریشن اور ٹیم انتظامیہ کے ساتھ اختلاف کو مسترد کردیا۔

اسپورٹس سے مزید