• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل ،انٹر بینک میں بھی 200 روپے کی حد عبور کر گیا،یورو کی قیمت 3 روپے اور پاؤنڈ کی قیمت 2.50 روپے مزید بڑھ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.15 روپے کے اضافے سے 198.75 روپے سے بڑھ کر 199.90 روپے اور قیمت فروخت 85 پیسے کے اضافے سے199.25 روپے سے بڑھ کر 200.10 روپے ہو گئی۔


 اوپن مارکیٹ میں 1.75 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 198.25 روپے سے بڑھ کر 200.00 روپے اور قیمت فروخت 199.25 روپے سے بڑھ کر 201.00 روپے ہو گئی۔

اہم خبریں سے مزید