• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کے اندر کوئی مینوفیکچرنگ فالٹ ہے، کامل علی آغا

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ معیشت مستحکم اور اصلاحات کر کے انتخابات میں جائیں گے سپریم کورٹ نے پارلیمان کا اور ہم نے سپریم کورٹ کا احترام کرنا ہے.

 مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغانے کہا کہ شیخ رشید کے اندر کوئی مینوفیکچرنگ فالٹ ہے شیخ رشید کی گفتگو سے ق لیگ اور پی ٹی آئی کو نقصان ہوتا ہے.


 شیخ رشید جو گفتگو کرتے ہیں وہ کسی سیاسی کارکن کو زیب نہیں دیتی، شیخ رشید کی سو میں سے ایک آدھ بات پوری ہوجاتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ کوئی حکومت میں آکر تقرریاں اور تبادلے کر کے اپنی مرضی کی تحقیقات کرواکے عدالتوں سے اپنی مرضی کے فیصلے لے.

 سپریم کورٹ اس حوالے سے جو ازخود نوٹس لیا اس پرا نہیں سراہتا ہوں، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے معاملہ میں ہم اہل خورشید بن گئے ہیں، ہم بعض معاملات میں سپریم کورٹ سے اتفاق کرتے ہیں بعض معاملات میں اتفاق نہیں کرتے، سپریم کورٹ نے پارلیمان کا اور ہم نے سپریم کورٹ کا احترام کرنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید