پشاور(سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں حیات آباد اور یونیورسٹی ٹاؤن میں قادیانیوں کی تبلیغی سرگرمیوں کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ہے، جماعت اسلامی کے ارکان عنایت اللہ خان ، حمیرا خاتون اور حاجی سراج الدین خان کی جانب سے جمع کردہ مشترکہ قرارداد میں موقف اپنایا گیا ہےکہ دستور پاکستان میں قادیانیوں کو غیر مسلم قراردیا گیا ہے اور ان کی پاکستان میں مسلمان کی حیثیت سے دعوت وتبلیغ اور اس مقصد کے لئے مسلمانوں کی مساجد کی طرز پر مسجد بنانے سمیت خود کو مسلمان کہلانے پر پابندی عائد ہے۔