• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ملک بھر میں 93 ٹیموں کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن انڈر 19 ٹورنامنٹ کے لیے بلوچستان، سینٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا، ناردرن، سندھ اور سدرن پنجاب کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے 93 اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ پچاس اوورز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 21 مئی سے 4 جون تک جاری رہے گا۔ کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کے پیش نظرپی سی بی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو میچ کے دوران اپنا سر فلاپی ٹوپی سے ڈھانپے رکھنے اور گیلے تولیے استعمال کرنے کی ترغیب دے گا۔ اس سلسلے میں میچز کے اوقات کار بھی موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیے گئے ہیں۔ تمام میچز صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہیں گے۔ دوپہر 1 سے 4 بجے تک میچز میں وقفہ ہوگا، جو دوبارہ 4 بجےشروع ہوکر شام 6:30 بجے تک جاری رہیں گے۔

اسپورٹس سے مزید