• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظریاتی کونسل کا سیاسی کشیدگی‘ نفرت کے ماحول پر اظہارِ تشویش

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی اور نفرت و الزامات کے ماحول پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس تشویش کا اظہار کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جس میں متعدد امور زیربحث آئے۔ اجلاس میں انسداد سود سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کی تحسین کی گئی۔ اجلاس میں بینکوں سے درخواست کی گئی کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل میں نہ جائیں اور ملک میں غیر سودی معیشت کو فروغ دینے کے لئے کردار ادا کریں۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی اور نفرت و الزامات کے ماحول پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ کونسل نے قرار دیا کہ موجودہ صورتحال ملک و قوم کے مستقبل کے لئے کسی طور پر نیک شگون نہیں۔ کونسل نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور ملکی سلامتی کے خلاف مواد کی نشر و اشاعت کی روک تھام کے لئے پی ٹی اے کے تیار کئے گئے قواعد کو خوش آئند قرار دیا۔ تاہم ان قواعد کو مزید جامع بنانے اور تفصیلی جائزے کے لئے ماہرین قانون و شریعت پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی۔
ملک بھر سے سے مزید