کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،شرح سود میں کمی کی امیدیں پوری نہ ہونے کی خبروں سے سرمایہ کاروں میں مایوسی، دوپہر کے بعد اچانک فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 579 پوائنٹس کی کمی،61.19فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت 57 ارب 57کروڑ 68 لاکھ روپے کم ہو گئی،کاروباری حجم میں بھی 0.8فیصد کی معمولی کمی۔