• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحالی منشیات مرکز کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا جائے‘ پشتونخوا میپ

کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں محکمہ سماجی بہبود ادارہ برائے بحالی مریضان منشیات کی تختانی بائی پاس برانچ میں تعینات ایڈ منسٹریٹر کی ناقص کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ مذکورہ آفیسر کی جانب سے سرکاری ادارے کو نجی ادارے کے طور پر چلایاجارہا ہے اور پسند ناپسند ،رنگ ،نسل ، زبان وفرقہ کی بنیادپر مریضوں کے علاج ومعالجے کیلئے سلیکشن کا طریقہ کار اپنایا گیا ہے جبکہ عام خاص مریضوں کو جگہ ہونے کے باوجود داخل نہیں کیا جاتا بیان میں کہا گیا ہے مریضوں کے علاج ومعالجے کیلئے تقریباً300مریضوں کیلئے سہولیات اور فنڈز محکمے وحکومتی سطح پر فراہم کیا جاتاہے لیکن مذکورہ ایڈمنسٹریٹرصرف 60سے 70مریضوں کو وہ بھی پسند نا پسند کی بنیاد پر داخل کرتے ہیں بیان میں متعلقہ حکام سے مذکورہ افسر کی ناقص کارکردگی اور بے قاعدگیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاگیا۔
کوئٹہ سے مزید