کوئٹہ(خ ن)نظامت ثقافت حکومت بلوچستان کے ایک پریس ریلیز کے مطابق آج 21 مئی ہفتے کی صبح دس بجے نوری نصیر خان کلچرل کمپلیکس اسپنی روڈ کوئٹہ میں علامہ اقبال ادبی ایوارڈ 2017 اور 2018 کی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں شاعری تحقیق اور نثر کے شعبوں میں سال 2017 اور 2018 کی بہترین کتب کے مصنفین کو پہلا دوسرا اور تیسرا انعام دیا جائیگا۔ اس پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی وزیر کھیل، ثقافت وسیاحت و آثار قدیمہ عبدالخالق ہزارہ ہوں گے۔اس تقریب میں صوبہ بھر سے 74 بہترین کتب کومنتخب کیا گیا ہے۔