• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحی پر صفائی کا پلان تیار کرلیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)شہر اولیاءملتان میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے پیشگی انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید قرباں کے لئے گرینڈ صفائی کا پلان تیار کرلیا ہے ۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس پلان کی منظوری دے دی ہے۔عیدالاضحیٰ کے گرینڈ صفائی پلان بارے آپریشنل ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سی ای او ملتان محمد فاروق ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے کرائے پر مشینری اور گاڑیاں حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں اور مشینری کی خریداری کا کیس پروکیورمنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد دوبارہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھیجاجائے گا۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ مشینری اور نئی گاڑیوں کی خریداری کا پراسس رواں سال کے آخر تک مکمل ہو سکے گا۔
ملتان سے مزید