• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس: شہباز اور حمزہ کا کل عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں آج لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد وزیراعظم کے وکیل نے پیش ہونے کا مشورہ دیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وکیل امجد پرویز نے انہیں پیش ہونے کا مشورہ دیا ۔ وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ عدالت نے فرد جرم کے لیے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کو طلب کر رکھا ہے، شہباز شریف گزشتہ 3 پیشیوں سے حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست جمع کروا رہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید