• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور

لاہور (اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب کے عہدے سے ہٹانے اور انکے حلف کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لئے منظور کرلیں۔عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی ، مشتاق احمد موہل ایڈووکیٹ اور پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان سمیت دیگر اراکین پنجاب اسمبلی کی وزیراعلی حمزہ شہباز کے حلف کے خلاف اور وزیر اعلی پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کی جس میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔جمعہ کے روز عدالتی سماعت پر پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے دائر درخواستیں سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وزیر اعلی حمزہ شہباز سمیت فریقین کو 25 مئی کے لئے نوٹس جاری کردیئے ۔

اہم خبریں سے مزید