کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کا دورہ کرنے والی سر ی لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ہفتے سے کراچی کے سائوتھ اینڈ کلب میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔ مہمان کپتان چماری اتاپتو کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا، سری لنکا کے حالات بہتر ہونے کے خواہاں ہیں۔ ہفتے کو پہلے پریکٹس سیشن کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پہلی بار پاکستان آئی ہوں یہاں بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔