• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا ڈویژنل کرکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی نے ڈویژنل کرکٹ کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت سٹی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انڈر 19 اور سینئر کرکٹرز کو کھیل کے مزید مواقع دئیے جائیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور تمام چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے چیف ایگزیکٹوز کے دو روزہ اجلاس میں ہوا۔ طے کیا گیاکہ ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کو چار ڈویژنل ٹیمیں بنانے کی اجازت ہوگی۔