• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہ سلیمان کے جنگلات میں آگ، چلغوزے و زیتون کا نصف جنگل جل گیا، ایران نے طیارہ فراہم کردیا

کوئٹہ(محمد ارسلان فیاض)کوہ سلیمان کے جنگلات میں آگ بے قابو، نصف سے زائد جنگل جل کر خاکستر ،چلغوزے اور زیتون کے ہزاروں درخت جل گئے، امدادی اقدامات جاری ،آگ بجھانے کے لئے وسائل ناکافی،رپورٹ کے مطابق ضلع شیرانی کوہ سلیمان رینج میں چلغوزے اور زیتون کے درختوں میں ایک ہفتے سے جاری آگ پر قابو نہ پایا جاسکا جس کی وجہ سے نصف سے زائد جنگلات جل گئے اور آگ کی شدت میں گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،آگ ہوا کی شدت کے باعث مزید علاقوں تک پھیلنے لگی،ہ کوہ سلیمان رینج کا جنگل 26ہزار ایکڑپر مشتمل ہےاور ہر ایک ایکڑ پر 900درخت ہوتے ہیں جبکہ ایک درخت سالانہ ایک من چلغوزہ دیتا ہے جس کی مالیت ایک لاکھ روپے ہے اس سلسلے میں جنگ کے رابطہ کرنے پر ناظم اعلیٰ جنگلات بلوچستان ضیغم علی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہےکہ کوہ سلیمان رینج میں لگی آگ انتہائی شدت اختیار کرگئی ، آگ زرغون زور کی طرف بڑھ رہی ہے جسکی وجہ سے صورتحال مزید گمبھیرہوجائے گی، تاہم محدود وسائل کے باوجود آگ بجھانے کیلئے پرعزم ہیں، اس وقت محکمہ جنگلات کا 100سے زائد عملے سمیت انتظامیہ ، لیویز اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی آگ بجھائی جارہی ہے تاہم ہوا کی شدت کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان رینج کا جنگل 26ہزار ایکڑپر مشتمل ہےاور ہر ایک ایکڑ پر 900درخت ہوتے ہیں جبکہ ایک درخت سالانہ ایک من چلغوزہ دیتا ہے جس کی مالیت ایک لاکھ روپے ہے لیکن اب صورتحال گمبھیر ہوگئی ہے۔ نصف جنگل جل کر خاکستر ہو گیا اور آگ تیزی سے زرغون زور کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیرانی کے جنگلات میں آگ کے پی کے کے جنگلات میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے لگی تھی جس نے آہستہ آہستہ شیرانی و کوہ سلیمان کے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ملک بھر سے سے مزید