• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب کی سالانہ ترقیاتی سکیموں سے متعلق رپورٹ جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے سالانہ ترقیاتی سکیموں 2021-22بارے رپورٹ جاری کر دی۔سکیموں پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔بہاولپور ڈویثرن میں 122ڈی جی خان میں 101اور ملتان میں 113سکیموں پر کام جاری ہے۔70سے 80فیصد فنڈز بھی سکیموں پر خرچ کیئے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کر رہے ہیں۔فنڈز کا بہتراور مناسب استعمال یقینی بنا رہے ہیں۔ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔اسکیموں کو شفاف انداز سے مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ملتان سے مزید