لاہور ( نیوز ایجنسیاں )ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم فوری عائد کرنے کی مخالفت کردی۔
لاہور کی خصوصی سینٹرل عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز پیش ہوئے۔
ایف آئی اے پراسیکوٹر فاروق باجوہ نے شہباز شریف سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم فوری طور پر عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے گزارش کی کہ چالان میں جو ملزمان اشتہاری ہیں پہلے ان کیخلاف کارروائی مکمل کریں، تمام ملزمان پر اکٹھے ہی فرد جرم لگائی جائے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ پراسکیوشن چار ماہ کیوں خاموش رہی، کیا ملزمان کو فائدہ پہنچانا تھا۔