کراچی (نیوز ڈیسک) ہیو من رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز سے متعلق نازیبا زبان استعمال کرنے کی پرزور مذمت کی ہے۔ ایچ آر سی کا کہنا ہے کہ عمران خان مریم نواز سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگیں۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملتان جلسے کے دوران عمران خان کی جانب سے مریم نواز سے متعلق دیا گیا نازیبا بیان قابلِ مذمت ہے۔