اسلام آباد/واشنگٹن(خبرایجنسی، مانیٹرنگ نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا رابطوں کو آگے بڑھانا چاہئے، چین سے دوستی متاثرنہیں ہوگی، انٹونی بلنکن سے ملاقات مثبت، نتیجہ خیز اور حوصلہ افزا رہی، افغانستان کے انسانی بحران اورتباہ حال معیشت سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔چین روانگی سے قبل امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات مثبت، نتیجہ خیز اور حوصلہ افزا رہی، وقت آگیا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو وسیع تر، گہرے اور زیادہ بامعنی بنایا جائے۔