• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے از خود نوٹس لیے جانے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے چار پراسیکوٹر تبدیل کیے، بینکنگ کورٹ کا جج تبدیل کیا، اپنی مرضی کے جج لگائے، ن لیگ کی لیڈر شپ کو نوٹس دلوائے، بینکرز کو قبل از گرفتاری ضمانت دی، جج کا دائرہ کار تبدیل کرایا لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ 

بی آر ٹی پشاور کی رپورٹ چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن ہوئی، نیب کا کیس نہیں بنا، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر، مالم جبہ، ادویات اور آٹے سمیت تمام کیسز کو بند کیا گیا، کلین چٹ دی گئی، حساب عمران نیازی کو دینا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید