• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں پر شہریوں کا تشدد، پولیس کے حوالے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلشن اقبال کے علاقے میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہو گئے ،شہریوں نے بتایا کہ ملزمان ایک مشہور دکان سے مٹھائی لے کر نکلنے والے لوگوں کو لوٹ رہے تھے،واقعہ کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچی اور ملزمان کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کیا ،پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت دانش اور کامران کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضے سے دو پستول ،چارموبائل فونز اور کیش برآمد کیا گیا ہے۔