• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تضحیک آمیز سیاست سےکسی کی عزت محفوظ نہیں رہے گی، ثروت قادری

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تضحیک آمیز سیاست کا دروازہ کھل گیا تو کسی کی عزت محفوظ نہیں رہے گی،سیاست عوام کے مسائل حل اور تدبر سے ملک کو آگے لیجانے کا درس دیتی ہے،عوام سمجھتے ہیں کرپشن ومغربی کلچر سے غربت میں اضافہ اور معاشرے خراب ہورہے ہیں، بھارت پاکستان میں دہشتگردی اورمقبوضہ کشمیر کے حریت رہنمایاسین ملک پر بھارتی جیل میں انسانیت سوز مظالم کررہا ہے،بھارت خطے کے امن کا دشمن ہے جو پاکستان میں دہشتگردی کرکے پاکستان کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے، پاکستان کے عوام بھارت اور مودی سرکار کی کسی بھی بزدلانہ کاروائی سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں ہیں،مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں اور ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں مسلم نسل کشی اور بدترین انسانیت سوز مظالم ہورہے ہیں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔