• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات کی آگ پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں، اے این پی

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سردار رشید خان ناصر نے کوہ سلیمان کے جنگل میں آگ اور اس سے ہزاروں سال تاریخی جنگل کے درختوں کی تباہی حیوانات کی بربادی اور انسانی آبادی کو خطرہ پر وفاقی اور دو صوبائی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کے سب سے بڑے جنگل میں گزشتہ کئی دنوں سے لگی آگ کے متعلق حکومتوں نے کوئی کارروائی نہیں کی اور حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے تاریخی جنگل راک کا ڈھیر بن گیا ہے‘یہ بات نے پشین کاریزات میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ اتنے بڑے آگ پر قابو پانے کے لئے پانچ دن بعد ایک ہیلی کاپٹر کا موقع جانا اور دو صوبائی حکومتوں کا ایک دوسرے پر الزامات لگانا لمحہ فکریہ ہے،رشید ناصر نے کہاکہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر دنیا کے دیگر ممالک سے بھی آگ پر قابو پانے کے لئے مدد مانگ سکتی تھی وہ بھی حکومت نہیں کیا جو قابل گرفت عمل ہے انہوں نےمطالبہ کیا کہ حکومت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے تاکہ کم سے کم نقصان ہوسکے۔
کوئٹہ سے مزید