• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیل انصاری ن لیگ سوشل میڈیا ملتان ڈویژن کے فوکل پرسن مقرر

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور مرکزی صدر سوشل میڈیا ٹیم رانا عاطف رؤف نے عقیل انصاری کو سوشل میڈیا ملتان ڈویژن کا فوکل پرسن مقرر کردیا ہے ،جس پر سوشل میڈیا ٹیم نے خوشی کا اظہار کیا ہے اس نئی ذمہ داری کے حوالے سے عقیل انصاری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی قیادت کی جانب سے سونپی گئی ہر ذمہ داری پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔