• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک دشمنوں کے سامنے ڈٹ جانے کا وقت آگیا، مریم نواز

لاہور (خبرایجنسی) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ ملک دشمنوں کے سامنے ڈٹ جانے کا وقت آگیا ہے، ملک جب بھی ترقی کی طرف بڑھنے لگتا ہے فتنہ اپنا جتھہ لے کر حملہ آور ہوجاتا ہے،ہم نے 22کروڑ عوام اور ملک کو بحرانوں سے نکالنا ومعاشی تباہی سے بچانا ہے۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ 22کروڑ عوام کی تقدیر کے فیصلے جتھوں اور فتنہ بازوں کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے ، پاکستان دشمنی کے خلاف اب ڈٹ جانے کا وقت آگیا ہے ۔

دوسری جانب بہاولپور کے ورکرزکنونشن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئےمریم نواز نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کو تباہی سے دوچار کیا لیکن ہم نے اسے تباہی سے روکا.

 عمرانی فتنہ سر اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہم نے خیبر پختوانخوا اور پنجاب میں کامیاب جلسے کر کے اسے روکا ہے ،سابقہ دور میں ہمارے لوگوں پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے لیکن اس کے باوجود پارٹی کے لوگ ڈٹ کر قیادت کے ساتھ کھڑے رہے، ہم نے 22کروڑ عوام اور ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے ،معاشی تباہی سے بچانا ہے ،نواز شریف کا ترقی کرتا ہوا پاکستان جو 2017ء میں لے لیا گیا تھا اسے دوبارہ ترقی کے سفر پر ڈالناہے.

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا 28مئی کو بہاولپور کا جلسہ عمران خان کی پراپیگنڈا مہم کو روکنے میںاہم سنگ میل ہوگا اور مجھے بہاولپور کی قیادت اورکارکنان سے بڑی امیدیںہیں، رانا ثنا اللہ کی قیادت میں بہاولپور میں تاریخی جلسہ ہوگا اور عمران خان کا کام ختم کرنے میں بڑا کردار ادا کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید