اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ءڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت کل (منگل) دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شیریں مزاری کی رہائی اور وفاقی حکومت کو گرفتاری کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کے احکامات جاری کئے تھے]متعلقہ حکام گرفتاری کے حوالے سے عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے،اسلام آبادہائیکورٹ،تحریری حکم نامہ جاری، اتوار کو آٹھ صفحات پر مشتمل جاری تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام گرفتاری کے حوالے سے عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے، عدالت نے وفاقی حکومت کو گرفتاری کی تحقیقات کیلئے کمیشن مقرر کرنے کا حکم دیا ہے اور اراکین مجلس شوریٰ کی گرفتاری سے متعلق گائیڈ لائنز مرتب کرنے کیلئے عدالتی حکمنامے کی نقول سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو بھجوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔