• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، فائرنگ واقعے میں پاسداران انقلاب کا کرنل قتل

تہران (جنگ نیوز )ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے ایک کرنل کو اتوار کے روز دارالحکومت تہران میں فائرنگ کرکےقتل کر دیا گیا ۔سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں مقتول کرنل کی شناخت سیّدخدائی کے نام سے کی ہے اوراس کے قتل کا ذمہ دار’’انقلاب مخالف (گروہ) اورعالمی طاغوت کے ایجنٹوں‘‘کو قراردیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام چاربجے کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے کرنل خدائی کو گولی مار کرقتل کردیاہے۔حملہ آوروں نے ان کے گھر کے قریب ان پرپانچ گولیاں چلائی ہیں۔ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے خدائی کو’’مزارکا محافظ‘‘ قراردیا ہے۔یہ اصطلاح تہران شام میں صدر بشارالاسد کی افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے بھیجے گئے ایرانی جنگجوؤں اورپاسداران انقلاب کے اہلکاروں کے حوالے سے استعمال کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید